اسلام آباد (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے سینیٹر طاہر مشہدی نے کہا ہے کہ الطاف حسین کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کا مسئلہ حل ہو گیا ہے، نادرا اور پاسپورٹ کی ٹیمیں لندن میں الطاف حسین کے گھر جاکر کوائف اکھٹے کریں گی۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں بیان دیتے ہوئے ایم کیو ایم کے سینیٹر طاہر مشہدی نے کہا کہ معمول کی کارروائی کے بعد الطاف حسین کو پاسپورٹ اور شناختی کارڈ جاری کر دیا جائیگا، حکومت نے الطاف حسین کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے اجرا کی یقین دہانی کرائی ہے۔
اس موقع پر قائم مقام چیئرمین نادرا امتیاز تاجور نے کہا کہ الطاف حسین کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کا معاملہ تکمیل کے مراحل میں ہے