عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 15 ہفتے کی کم ترین سطح پر

Gold

Gold

سنگاپور (جیوڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گزشتہ چار ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی۔ مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کاامکان ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 21 ڈالر فی اونس کمی کے بعد ایک ہزار 2 سو 61 ڈالر فی اونس ہو گئی جو گزشتہ 4 ماہ کی کم ترین قیمت ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے بعد اسکا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑنے کا امکان ہے۔ ماہرین کے مطابق مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں 300 روپے فی تولہ کمی کی توقع ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 48 ہزار 500 روپے فی تولہ ہونے کا امکان ہے۔