جاپان: تیل بردار بحری جہاز میں آگ بھڑک اٹھی، کپتان سمیت 4 اہلکار لاپتہ

Japan

Japan

ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپان کے سمندر میں تیل بردار جہاز میں آگ بھڑک اٹھی، کپتان سمیت عملے کے 4 اہلکار لاپتہ ہو گئے۔ شعلوں نے جہاز کو لپیٹ میں لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ پورے آئل ٹینکر میں پھیل گئی۔

ریسکیو اہلکار آگ بجھانے کیلئے پہنچے، واقعے میں متعدد افراد جھلس گئے۔ حادثے کے بعد تیل بردار جہاز کے کپتان اور عملے کے 4 ارکان لاپتہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے، جہاز ہیروشیما جارہا تھا۔