امریکی فوج شامی جنگجوؤں کو تربیت دے گی، امریکی اخبار

Training

Training

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے شام میں القاعدہ سے منسلک انتہا پسندوں کی بڑھتی ہوئی طاقت کا خاتمہ کرنے کے لیے شامی جنگجوؤں کو تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق صدر بارک اوباما امریکی فوجیوں کے ذریعے منتخب شامی جنگجوؤں کو تربیت دینے کے منصوبے کی منظوری دیں گے۔ رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس یا محکمہ خارجہ نے اس منصوبے کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔ تاہم وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ شام میں دہشت گردوں کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تمام دستیاب طریقوں پر غور کیا جارہا ہے۔