مصر کے صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کی انتہائی مایوس کن شرح

Elections

Elections

قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کے صدارتی انتخاب میں ووٹنگ کی انتہائی مایوس کن شرح پر الیکشن کمیشن نے آج تیسرے دن بھی پولنگ جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ مصر میں صدارتی انتخاب کیلئے پیر اور منگل کو دو دن ووٹ ڈالے گئے۔

ووٹوں کی بلند شرح کے لیے عبوری حکومت نے دونوں دن ملک میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا لیکن اس کے باوجود صرف 37 فیصد افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ ووٹنگ کی اس مایوس کن شرح کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے پولنگ میں ایک دن کی توسیع کر دی ہے اور آج بھی ووٹنگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔ 2012

میں ہونے والے انتخابات میں 52 فیصد افراد نے ووٹ ڈالے تھے اور محمد مرسی کو مصر کے پہلے منتخب صدر ہونے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔ تاہم ایک سال بعد ہی فوج نے ان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔