چار حلقوں میں ووٹوں کی تصدیق، تحریک انصاف نے 14 اگست کی ڈیڈ لائن دیدی

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کو تحریک کی شکل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ احتجاج جنوبی پنجاب اور کراچی کا رخ کرے گا۔

7 جون کو سیالکوٹ، 22 جون کو بہاولپور اور 14 اگست کو کراچی میں جلسے کئے جائیں گے۔ رمضان المبارک کے دوران جلسے نہیں ہوں گے۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ جمعہ کو الیکشن کمیشن کے خلاف اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں بھی احتجاج ہو گا۔

14 اگست تک چار حلقوں میں ووٹوں کی تصدیق نہ ہونے کی صورت میں لانگ مارچ کا اصولی فیصلہ کیا گیا جس کا آغاز لاہور سے ہو گا۔ لانگ مارچ سے پہلے بلوچستان اور خیبر پختون خوا میں بھی جلسے کئے جائیں گے۔