کرینہ اور عالیہ کا آپس میں کوئی مقابلہ نہیں، کرن جوہر

Karan Johar

Karan Johar

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ فلمساز کرن جوہر نے کہا ہے کہ کرینہ کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کا آپس میں کوئی مقابلہ نہیں ہے۔

یہ بات انھوں فلم ہمٹی شرما کی دلہنیا کی تشہیری تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ کرن جوہر کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں صرف ایک ہی کرینہ کپور ہے جن کا کسی اداکارہ سے کوئی مقابلہ نہیں وہ ان کے آغاز سے ہی بہت بڑے پرستار ہیں۔

انھوں نے کہا کہ میں کرینہ کے بہت ہی قریب ہوں اور ایک اداکارہ کے علاوہ وہ ایک بہت اچھی انسان بھی ہیں۔ کرن جوہر کا کہنا تھا کہ انھیں اداکارہ عالیہ بھٹ بھی پسند ہیں ان کی الگ شناخت ہے لیکن دونوں کا آپس میں موازنہ کرنا غلط ہوگا دونوں مختلف شخصیات کے حامل ہیں کیونکہ وہ دونوں کو ہی اچھے سے جانتے ہیں۔ کرن جوہر نے مزید کہا کہ عالیہ بھٹ انڈسٹری میں نئی ہیں تاہم ان کے ٹیلنٹ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ بھی بہت آگے جائینگی۔