امریکہ نے پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کو خوش آئند قرار دیدیا

America

America

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کا خیر مقدم کیا ہے، امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کا دورہ بھارت خوش آئند ہے۔

واشنگٹن میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان وزارت خارجہ جین پاسکی کا کہنا تھا کہ امریکا نواز شریف کے بھارت جانے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ پاک بھارت مذاکرات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھانے کے اقدامات کو سراہتے ہیں۔

دونوں ممالک میں تجارت سے خطے میں امن و استحکام کو فروغ ملے گا ایک سوال کے جواب میں جین پاسکی کا کہنا تھا کہ پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات میں امریکی کردار کے بارے میں انہیں کچھ علم نہیں ہے۔