کراچی: فائرنگ سے تین افراد جاں بحق، گینگ وار کا ملزم زخمی حالت میں گرفتار

Firing

Firing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ میٹھادر میں پولیس مقابلے میں گینگ وار کا کارندہ زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی۔ آئی آئی چندریگر روڈ پر ریلوے پھاٹک کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوا جس کی شناخت 24 سالہ کامران کے نام سے ہوئی۔

نارتھ کراچی دو نمبر چورنگی کے قریب کار پر فائرنگ سے ایک شخص عباس حیدر زخمی ہوا ۔ ایس ایس پی سٹی شیراز نذیر کے مطابق میٹھادر میں کینگ وار ملزمان اور پولیس کے درمیان مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ ملزم کا ساتھی فرار ہو گیا۔