پی اے سی نے آڈیٹر جنرل بلند اختر رانا کو طلب کر لیا

Akhtar Rana

Akhtar Rana

اسلام آباد (جیوڈیسک) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اڈیٹر جنرل بلند اختر رانا کو اپنی تنخواہ میں خود اضافے کے معاملے کے وضاحت کے لئے 3 جون کو طلب کرلیا ہے یہ فیصلہ منگل کو پی اے سی کے ایک بند کمرے کے اجلاس میں کیا گیا۔

جس کی صدارت سید خورشید شاہ نے کی۔ اجلاس میں شریک ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں آڈیٹر جنرل بلند اختررانا کی طرف سے تنخواہ اور مراعات میں اضافے کے معاملے پر بنائی گئی ذیلی کمیٹی کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ذیلی کمیٹی کی طرف سے بتایا گیا کہ بار بار طلبی کے باوجود بلند اختر رانا کمیٹی میں نہیں آئے۔

جس کے باعث کمیٹی کواپنی رپورٹ پی اے سی کو دینی پڑی۔ ذیلی کمیٹی کی
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس امر کے شواہد ملے ہیں کہ آڈیٹر جنرل نے خود اپنی تنخواہ میں اضافہ کیا جبکہ انہیں اس قسم کے اختیارات نہیں تھے انہوں نے مراعات بھی اپنے عہدے کے تقاضوں سے زیادہ حاصل تھیں۔

کمیٹی نے اتفاق کیا کہ کسی کو بھی پارلیمنٹ کی کمیٹیوں سے استثنی حاصل نہیں بلند اختر رانا تین جون کو کمیٹی کے اجلاس میں پیش ہوں۔ اے پی پی کے مطابق پی اے سی کااجلاس (آج) بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔ اجلاس میں وفاقی وزارتوں اور ڈویژن کے حسابات پرآڈٹ اعتراضات کاجائزہ لیا جائیگا۔