انجلینا جولی کی نئی فلم ’ ’میلفیسنٹ“ جمعے کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی

Maleficent

Maleficent

کراچی (جیوڈیسک) ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی کی نئی فلم میلفیسنٹ جمعے کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ ’سلیپنگ بیوٹی‘ کے نام سے مشہور افسانوی کہانی پر مبنی فلم میں انجلینا جولی جادوگرنی میلفسینٹ کا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔فلم میں پرنسیس ارورا کا دوسرا اہم کردار ایل فیننگ نبھا رہی ہیں۔

جسے میلفسینٹ جادو کے ذریعے طویل وقت کے لیے سلادیتی ہے۔ والٹ ڈزنی کی یہ فلم بیس کروڑ ڈالر کے بجٹ سے تیار کی گئی ہے اور تخمینہ لگایا گیا ہے کہ 30 مئی کو ریلیز ہونے والی یہ فلم ویک اینڈ پر 6 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کا بزنس کرے گی۔