خانہ کعبہ کی درست سمت کیلئے آج دوپہر 2 بجکر 18 منٹ پر سورج کو دیکھیں

Khana Kaba

Khana Kaba

لاہور (جیوڈیسک) آج دنیا بھر کے مسلمان خانہ کعبہ کی درست سمت کا تعین کر سکیں گے۔ ماہر فلکیات کے مطابق آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا جس سے کعبہ کی درست سمت کا تعین کیا جا سکے گا۔

ماہر فلکیات کے مطابق جس وقت سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا اس وقت کعبہ کا سایہ بھی ختم ہو جائے گا اور ایسی صورت حال سال میں دو مرتبہ دیکھنے کو ملتی ہے۔