لیگی ایم پی اے کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر ڈاکٹرز کا احتجاج کا اعلان

Protest

Protest

فیصل آباد (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے نوٹس لینے کے باوجود ڈاکٹر پر تشدد کرنے والے لیگی ایم پی اے کے خلاف مقدمہ درج نہ ہونے پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور ینگ ڈاکٹر زایسوسی ایشن نے الائیڈ ہسپتال میں آج اوپی ڈی بند کر کے احتجاج کرنے کااعلان کیاہے۔

پی ایم اے اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنمائوں ڈاکٹر طفیل ، ڈاکٹر معروف، ڈاکٹر محمد عرفان ، ڈاکٹر رائے عارف،ڈاکٹر عبدالستار قریشی و دیگر نے کہا ہے کہ سمندری میں لیگی ایم پی رائو کاشف رحیم نے مریضوں کو چیک کرتے ہوئے سلام نہ کرنے پر ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر سعید واہلہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے لیگی ایم پی اے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا۔

رہنمائوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جا نب سے اس واقعہ کا نوٹس لیا گیا۔لیکن 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود ایم پی اے کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا جس پر پی ایم اے اور ینگ ڈاکٹرز آج الائیڈ ہسپتال میں آئوٹ ڈور بند کرکے احتجاج کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پھر بھی مقدمہ درج نہ کیا گیا تو اس کا دائرہ پورے پنجاب میں بڑھادیا جائے گا۔