اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم میاں نواز شریف نے پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کی 16 ویں سالگرہ یوم تکبیر پرقوم کو مبارکباد دی ہے اور یقین دلایا ہے کہ کسی بھی جارحیت کیخلاف پاکستان کا دفاع مضبوط ہے۔
یوم تکبیر کے موقع پر وزیراعظم کی طرف سے جاری خصوصی پیغام میں کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی کی ضمانت ملک کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت پرامن مقاصد اور قومی فلاح و بہبود کے لیے ہے۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کے مطابق ملک میں تین ایٹمی پاور پلانٹ کام کررہے ہیں جبکہ دو مزید پلانٹ لگائے جارہے ہیں، حال ہی میں ایسے دو یونٹ کا سنگ بنیاد کراچی میں رکھا گیا ہے۔