سابق صدر زرداری پولو گراوٴنڈ ریفرنس میں بری

Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کو پولو گراوٴنڈ ریفرنس میں بری کردیا جبکہ ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنسز میں بریت کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔

عدالت نے ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنسز میں گواہوں کو طلب کر لیا۔ اے آروائی اورارسس ٹریکٹر ریفرنسز میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ 4 جون کو سنایا جائیگا۔