کراچی میں امن وامان کی صورتحال کاملکر مقابلہ کرنا ہوگا،وزیراعلیٰ سندھ

Qaim Ali Shah

Qaim Ali Shah

کراچی (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے ، سب کو مل کر مقابلہ کرنا ہوگا، پولیس کو جدید اسلحہ اور تربیت کیلئے ساڑھے چھ ارب روپے کی منظوری دی ہے۔

کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا رزاق آباد میں پاسنگ آوٴٹ پریڈ کے بعد میڈیا سے خطاب کے دوران رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے لئے 15 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کو جدید اسلحہ اور تربیت فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس بہادری سے جرائم پیشہ عناصر کا مقابلہ کررہی ہے جبکہ دہشت گرد چھپ کر وار کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس کے لئے ساڑھے 6 ارب روپے کی منظوری دی ہے۔ انہوں نے ایلیٹ فورس کے 25 اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جوانوں کو تربیت دینے کے بعدجدید اسلحہ سے لیس کریں گے۔ رزاق آباد میں 803 ایلیٹ اور 140 ایگلیٹ اہلکاروں کی ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔