آل کراچی فیصل حمائتی فٹ بال ٹورنامنٹ گل بلوچ فٹ بال کلب کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) حمائتی الیون فٹ بال کلب بھنیس کالونی کے زیر اہتمام جاری آل کراچی فیصل حمائتی یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کے آخری پری کوارٹر فائنل میچ میں ملیر کی معروف ٹیم گل بلوچ فٹ بال کلب نے سخت مقابلے کے بعد مد مقابل رحیم محمڈن فٹ بال کلب شاہ فیصل ٹائون کو 4-1سے شکست دیکر کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

میچ کی خاص بات فاتح ٹیم کے اَنس کی شاندار ہیٹ ٹرک تھی جنہوں نے تین خوبصورت گول اسکور کئے جبکہ شاہد صدیقی نے ایک گول اسکور کیا رحیم محمڈن شاہ فیصل ٹائون کی جانب سے سید جعفر نے ایک گول کیا اور اپنی ٹیم کے خسارے میں کمی کی رحیم محمڈن نے بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور کئی یقینی گول کرنے کے مواقع گل بلوچ کی شاندار کامیابی پر شائقین فٹ بال نے نوجوان کھلاڑیوں کو بھر پور داد پیش کیا اس میچ کو نیشنل فٹ بال ریفری نصیر عمر نے اپنے معاون ساتھیوں فرید طوفان،اور احمد میاں کے ہمراہ سپروائز کیا میچ کمشنر کے فرائض سلیم حمائتی اور میڈیا کوارڈینٹر کے فرائض شیر افضل نے انجام دیئے۔