ودیا بالن اب ’ بوبی جاسوس‘ بنیں گی

Vidya Balan

Vidya Balan

ممبئی (جیوڈیسک) اپنی لاجواب اداکاری سے بالی ووڈ کی رنگا رنگ دنیا میں نام بنانے والی ودیا بالن اب اپنی نئی فلم ’بوبی جاسوس‘ میں جاسوس بنیں گی۔ ودیا بالن فلم میں 12 مختلف روپ دھاریں گی۔

ممبئی میں ہوئی تقریب میں بوبی جاسوس کا ٹریلر پیش کیا گیا، جس میں فلم کی کاسٹ بھی شریک ہوئی۔ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ جاسوس بن کر انہیں بہت مزہ آیا، امید ہے شائقین انہیں اس روپ میں پسند کریں گے۔ دیا مرزا کی پروڈکشن بوبی جاسوس کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے، جو نمبر ون جاسوس بننا چاہتی ہے، بوبی جاسوس 4 جولائی سے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔