ابوجا (جیوڈیسک) نائیجیریا میں مغوی لڑکیوں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں، صدر گڈ لک جوناتھن کو بھیجی گئی ایک وڈیومیں مغوی لڑکیوں نے اپنی رہائی کے لئے بوکو حرام کو مطلوب قیدیوں کی رہائی کی درخواست کی ہے۔
یہ وڈیو صدر گڈ لک جوناتھن کو حکومت اور بوکو حرام کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے والے ایک شخص نے دی ہے۔
وڈیو میں مغوی لڑکیاں بوکوحرام کے قیدیوں کی رہائی کی درخواست کررہی ہیں تا کہ خود ان کو رہائی مل سکے۔
اس سے قبل نائیجیریا کی فوج نے کہاکہ وہ جانتے ہیں کہ مغوی لڑکیاں کہاں ہیں لیکن ان کے تحفظ کے لئے طاقت کے ذریعے ان کی بازیابی نہیں چاہتے۔
گزشتہ ہفتے نائیجیریاکے صدر بوکوحرام کو مطلوب 50 قیدی رہاکرنے پر راضی ہوگئے تھے لیکن بعد میں انکار کر دیا تھا۔