مظاہرے اورمارچ کرنیوالے 4 سال انتظار کریں، نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مظاہرے اور مارچ کرنیوالے 80 اور 90 کی دہائی کی سیاست سے باہر آجائیں، لاہور میں یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اب صرف الزامات لگانے سے کام نہیں چلے گا۔

چار سال بعد عوام فیصلہ کریں گے کہ کون ووٹ کے قابل ہے اور کون نہیں۔ میاں نواز شریف نے مظاہروں اور احتجاجی سیاست کو ناقابل سمجھ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کا ایجنڈا تو ملک کی ترقی ہے، مظاہرے کرنے والے نجانے کیا چاہتے ہیں، واضح کرتے ہیں کہ اب اسی اور نوے کی سیاست نہیں چلے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ دفاع میں خود کفالت کے بعد اقتصادی خود انحصاری پر توجہ دینی ہے۔ انہیں خالی خزانہ ملا۔ ملک سے اندھیرے اور غربت مٹانے کیلئے چین کی تعاون سے مختلف منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔