کوٹ مٹھن : کوٹ مٹھن کے نواحی علاقے میں جائداد کے تنازعہ پر با اثرز میندار نے ہاری کے گھر دھاوا بول کر مکان کو جلا دیا لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر پولیس نے موقع پر جاکر تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیل کے مطابق احتجاج کوٹ مٹھن کے نواحی علاقے موضع بھاگ کے رہائشی ہیں جن کے گھر کو یہاں کے مقامی با اثر زمیندار محمد خان دریشک نامی وڈیرے نے دھاوا بول کرا ن کے مکان کو جلا دیا جس سے لاکھوں روپے کا قیمتی سامان اور گندم جل کر خاکستر ہو گئی، واقعے کے دوران گھر میں موجود معذور بچے کے علاوہ صرف خواتین موجود تھیں عورتوں کی چیخ و پکار سے اہل علاقہ کو آتے دیکھ کر محمد خان اور اسکے کارندے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
لوگوں نے معذور بچے کو بچا لیا ،لوگوں کا کہنا تھا کہ مقامی زمیندار کے ساتھ ان کا زمین کا تنازعہ چل رہا ہے اس رنجش کی بنا پر اس نے ہمارے گھر کو جلا دیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کا عملہ کو بلانے کے باوجود نہیں آئے ہم اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا ،جبکہ پولیس نے مدعی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔متاثرہ خاندان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اس واقع کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے با اثر زمیندار کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔