ڈی سی او کے حکم پر آپریشن شروع کوٹ مٹھن میں ٹی ایم اے کی 25 دوکانیں سیل

Shops Seal

Shops Seal

کوٹ مٹھن (اے ڈی عامر سے) ڈی سی او کے حکم پر آپریشن شروع کوٹ مٹھن میں ٹی ایم اے کی25 دوکانیں سیل،15 دوکانوں کوکلئیر کرا لیا 7 لاکھ پچاس ہزار کی ریکوری میجر آپرین آج ہوگا جس میں ساڑھے سات کروڑ کی ریکوری متوقع جبکہ 96 دوکانوں کو قبضہ مافیا سے چھڑایا جائے گا۔تفصیل کے مطابق سینٹری انسپکٹر طارق حسین چشتی نے سنگ ِ میل سے خصوصی گفتگو کے دوران بتایا کہ کوٹ مٹھن میں عرصہ دراز سے میونسپل کمیٹی کی دوکانوں پر قبضہ کرنے والے قبضہ گروپ کے خلاف سخت اور سنسنی خیز آپریشن ڈی سی او غازی امان اللہ کے حکم پر ٹی ایم اے کی قیادت میں شروع ہوچکا جس کے پہلے مرحلے میں ہم نے پچیس دوکانوں کو سیل کرلیا جبکہ پندرہ دوکانوں کی ریکوری ہو چکی ا س میں سات لاکھ پچاس ہزار ریکور ی کر کے ٹی ایم اے کے خزانے میں جمع ہونگے جبکہ میجر آپریشن آج شروع کیا جائے گا جس میں قبضہ گروپ کے قبضے سے 96 وکانیں خالی کرائیں گے یا ریکوری کی جائے گی۔

آج ہونے والے آپریشن میں ٹی ایم اے کو ساڑھے سات کروڑ کی ریکوری متوقع ہوے جس سے کوٹ مٹھن میں ترقیاتی کاموں میں مدد ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہم انجمن تاجران کے چئیرمین علائولدین خان مزاری ،سٹی صدر میاں سلیم خواجہ اور سیاسی رہنمائوں کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے اس آپریشن میں بھر پور مد د فراہم کی۔