خبروں کی اشاعت گرانی گینگ کی جانب سے صحافیوں کو دھمکی آمیز فون کالیں موصول

khadim Garaani

khadim Garaani

کوٹ مٹھن : خبروں کی اشاعت گرانی گینگ کی جانب سے صحافیوں کو دھمکی آمیز فون کالیں موصول انجام، صحافیوں کو سبق سکھانے کے لئے کچے کے علاقے سے جرائم پیشہ لوگوں کو گرانی کے ڈیرے پر پہنچنے کے لئے دعوت نامے بھجوا دئے۔

تفصیل کے مطابق کوٹ مٹھن میں لاری اڈے ،دریائی پتن پر جگا ٹیکس نافظ کرنے والے خادم گرانی کے خلاف جرات مندانہ صحافت کے علمبرداروں کو مختلف ذرائع سے دھمکیاں ہونے لگیں ۔انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق کچے کے علاقے سے جرائم پیشہ عناصروں کو خادم گرانی کے نئی آبادی والے ڈیرے پر پہنچنے کے لئے دعوت نامے بھجوا دئے ہیں ،واضح رہے کہ 2007 میں بسوں کی ہاکری کرنے والا خادم گرانی اب یہاں کا بہت بڑا ڈان بن چکا ہے جو اب کروڑوں میں کھیلنے لگا۔

اس نے یہاں مقامی عوام دوست ایم پی اے خود کو منیجر کہلوا کر نا صرف لاری اڈے ،پتن پر جگا ٹیکس نافظ کر کے روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کما رہا ہے بلکہ موٹر سائیکل اور رکشہ کرایہ پر چلانے والوں کے لئے بھی زمین تنگ کر رکھی ہے اور ان سے بھتہ وصول کرتے رہتے ہیں جو نہ دے انہیں روٹ پر چلنے نہیں دیا جاتا متعدد موٹر سائیکل کے انجن میں پانی ڈال دیتے ہیں یا پھر ریت ڈال کر ان کے موٹر سائیکل خراب کر دیتے ہیں تو کسی کی ہوا نکال دیتے ہیں اس کام پر گرانی نے تین کارندے بٹھا رکھے ہیں جنہیں وہ روزانہ سات سو روپے یومیہ دیتا ہے،عوامی شکایات پر ورکنگ جرنلسٹ کے گروپ نے بلا خوف ہو کر سحافت کو بطور عبادت جانتے ہوئے مظلوموں کی حامی بھری اور گرانی گینگ کی بدمعاشی ختم کرنے کے لئے خبروں کی اشاعت کا سلسلہ تیز کردیا جس پر گرانی گینگ نے آواز ِ حق کو دبانے کے لئے مختلف ذرائع کے ذریعے صحافیوںکو بھی دھمکیاں دینا شروع
کردیں۔۔