رینٹل پاور کیس : راجا پرویز اشرف سمیت تمام ملزمان تین جون کو طلب

Raja Pervez Ashraf

Raja Pervez Ashraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) احتساب عدالت نے رینٹل پاور کیس میں سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف سمیت تمام ملزموں کی 3 جون کو عدالت طلب کر لیا۔

شوکت ترین کی بریت کی درخواست کے باعث فرد جرم کی کارروائی موخر کر دی گئی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ساہیوال اور پیراں غائب میں کرائے کے بجلی گھروں کے منصوبوں میں بدعنوانی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین اور سابق سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اسماعیل قریشی نے رینٹل پاور کیس میں بریت کی درخواستیں احتساب عدالت میں دائر کر دیں جس پر ملزمان کے خلاف فرد جرم کی کارروائی موخر کر دی گئی۔

عدالت نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سمیت تمام ملزمان کو تین جون کو طلب کر لیا۔