ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جعلی پیر کے ہاتھوں زیادتی کی شکار لڑکی نے زہریلی گولیاں کھا لیں

Toba Tek Singh

Toba Tek Singh

ٹوبہ ٹیک سنگھ (جیوڈیسک) رجانہ میں جعلی پیر کے ہاتھوں مبینہ زیادتی کا شکار ہونے والی 22 سالہ لڑ کی نے انصاف نہ ملنے پر زہریلی گولیاں کھالیں۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے رجانہ کے نواحی گاؤں 285 گ ب کی رہائشی عافیہ 2 روز قبل اپنی خالہ کے ساتھ اپنے ہی گاؤں کے رہائشی جعلی پیر محمد اصغر کے آستانے پر گئی جہاں جعلی پیر نے اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، اس موقع پر لڑکی کے شور مچانے پر اہل علاقہ اکٹھے ہو گئے لیکن بااثر افراد نے لڑکی اور اس کے اہل خانہ کو مقدمہ درج کراونے سے روک دیا اور پنچائیت کے ذریعے معاملہ حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔

پنچائیت میں علاقے کے بااثر افراد لڑکی کو انصاف فراہم کرنے کے بجائے الٹا جعلی پیر کی ہی حمایت کرتے رہے جس پر لڑکی نے زہریلی گولیاں کھالیں جس کےباعث لڑکی کی حالت بگڑگئی اور اسے طبی امداد کے لئے ڈسڑکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کر دیا۔ دوسری جانب میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد تھانہ رجانہ پولیس نے جعلی پیر کو حراست میں لے لیا۔