جیکب آباد: ریلوے اسٹیشن کے لوکو شیڈ میں لگی آگ قابو پا لیا گیا

Jacobabad

Jacobabad

جیکب آباد (جیوڈیسک) جیکب آباد ریلوے اسٹیشن کے لوکوشیڈ میں آ گ لگ گئی، جس پر دوگھنٹے کے بعد قابو پا لیا گیا۔ لوکوشیڈ میں کھڑی تین خالی بوگیو ں میں اچانک آگ لگ گئی جس کے باعث فائر برگیڈ عملے کو طلب کیا گیا۔ جس نے دو گھنٹے کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

آگ کے نتیجے میں تینو ں بوگیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ اسٹیشن ماسٹر نہال خان نے بات چیت میں بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ ایس ایس پی جیکب آباد فاروق احمد جمالی نے ڈی ایس پی صدر کی سربراہی میں واقعے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔