بھارت سے رہا ئی پانے والے 37 پاکستانی قیدی واہگہ پر حکام کے حوالے

Wagah Border

Wagah Border

واہگہ (جیوڈیسک) بھارتی حکام نے 37 پاکستانی قیدیوں کو واہگہ بارڈر پر رینجرز حکام کے حوالے کر دیا۔ رہائی پانے والے قیدی خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے۔ سب نے پاک سرزمین پر قدم رکھتے ہی سجدہ شکر ادا کیا۔

بھارت نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 32 ماہی گیروں اور پانچ عام شہریوں کو رہا کیا۔ رہائی پانے والے پاکستانی شہریوں کا واہگہ بارڈر پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔ رینجرز حکام نے واہگہ بارڈر پر انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور مٹھائی تقسیم کی۔

رہائی پانے والے شہریوں کا کہنا تھا کہ انہیں زمینی اور سمندری حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی حکام نے گرفتار کیا تھا۔ بھارت کی جیلوں میں ایک سے دو سال قید کاٹنے کے بعد انہیں رہائی ملی ہے۔