بلغراد (جیوڈیسک) سربیا میں تباہ کن سیلاب اور پہاڑی تودے گرنے کے نتیجے میں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 51 ہو گئی ہے۔ سربیا کے وزیر اعظم الیگزینڈر ووسک نے نے سربیا کی پارلیمنٹ کو بتایا کہ ہلاک ہونیوالوں میں ایک فائر مین بھی شامل ہے۔
وسطی مئی میں ہونیوالی موسلا دھار بارش کی وجہ سے سربیا اور بوسنیا میں ایک صدی سے زائد عرصے کا بدترین سیلاب اور پہاڑی گرنے کے واقعات تھے جس کی وجہ سے لاکھوں افراد کا انخلاء عمل میں لایا گیا اور ہزاروں کی تعداد عمارتیں اور گھر تباہ ہو گئے۔ بوسنیا میں قریباً 24 افراد سیلاب کی نذر ہو گئے جبکہ ہمسایہ ملک کروشیا میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔