شام میں 25 مئی کو ایک دھماکا امریکی شہری نے کیا

Jean Saki

Jean Saki

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے تصدیق کی ہے کہ شام میں پچیس مئی کو چار خودکش بم دھماکوں میں سے ایک دھماکا امریکی شہری نے کیا۔

واشنگٹن میں محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے میڈیا کو پریس بریفنگ میں بتایا کہ پچیس مئی کو شام کے صوبے ادلیب میں چار خودکش دھماکے کیے گئے تھے۔

ان دھماکوں میں سے ایک خودکش دھماکا امریکی شہری ابو ہریرہ الامریکی نے کیا تھا۔ ابو ہریرہ نے خودکش دھماکا شامی صدربشارالاسد کیخلاف لڑنے والی القاعدہ سے منسلک ایک تنظیم کے ایما پر کیا۔