وائٹ ہاوس کے ترجمان جے کارنی عہدے سے مستعفی ہو گئے

Jay Carney

Jay Carney

واشنگٹن (جیوڈیسک)وائٹ ہاوٴس کے ترجمان جے کارنی عہدے سے مستعفی ہو گئے، جوش آرنسٹ نئے ترجمان ہوں گے۔ جے کارنی آئندہ ماہ عہدہ چھوڑ رہے ہیں، ان کی نئی ذمے داریوں کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔

یہ اعلان خود صدر بارک اوباما نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وائٹ ہاوٴس میں جے کارنی کی معمول کی میڈیا بریفنگ کے دوران صدر اوباما اچانک ڈائس پر نمودار ہوئے اوریہ اعلان کرکے رپورٹرز کو حیرت میں ڈال دیا۔

صدر اوباما نے کارنی کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ کارنی کا اپنا فیصلہ ہے جس سے انھوں نے اپریل میں آگاہ کردیا تھا۔