سنجھورو پولیس کا جرائم پیشہ افرد کے خلاف آپریشن

Sinjhoro Police Oppration

Sinjhoro Police Oppration

سنجھورو (رانا واقار حسین) تفصیلات کے مطابق سنجھورو پولیس نے ایس ایچ او ریاض بھٹو کی نگرانی میں کھور کھانی محلہ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

پولیس نے مختلف جرائم میں مطلوب ملزمان مرتضیٰ عرف مرتو کھورکھانی، دلبر کھورکھانی،ممتاز کھورکھانی،یونس کھورکھانی، واحدو کھور کھانی اور سلاموں کھور کھانی سمیت 35 افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 600 لیٹر کچی شراب، 3 پستول، 5 مسروقہ موٹر سائیکلیں، 35 لیٹر پکی شراب اور دیگر مسروقہ سامان بھی برآمد کرلیا۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن میں بکتر بند گاڑیوں سمیت دس سے زائد موبائلوں نے حصہ لیا۔

سنجھورو کے نئے تعینات ایس ایچ او ریاض بھٹو نے سنجھورو پولیس اسٹیشن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سنجھورو میں جرائم کی شرح میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے اور سنجھورو میں امن قائم کرنا ایک چیلنج بن چکا تھا ہر روز ڈکیتی، رہزنی، کار لفتنگ اور منشیات کی فروخت روز کا معمول ہو گیا تھا میں سنجھورو میں امن قائم کرنے کا عزم لے کر آیا ہوں عوام کی مدد اور میڈیا کے تعاون سے ہم جرائم کو ختم کر کے دم لیں گے اور سنجھورو کو منشیات سے پاک اور امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ SHO سنجھورو کی اس کاروائی پر درجنوںشہریوں نے پولیس اسٹیشن پہنچ کرخراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ ریاض بھٹو جلد جرائم پر کنٹرول قائم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔