امن وامان کا قیام اورعوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، گورنر سندھ

Ishrat Ul Ebad

Ishrat Ul Ebad

کراچی (جیوڈیسک) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادرتھیبو کو ہدایت دی ہے کہ شہر میں امن وامان کے لیے ملزمان کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں۔

گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد سے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے ملاقات کی اور شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن سمیت پولیس کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ امن وامان کا قیام اورعوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے جس کے لیے مجرموں اور دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے بلا تفریق اقدامات ضروری ہیں۔

گورنر سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ہدایت دیں کہ شہر میں امن وامان کے لیے ملزمان کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں جبکہ ملزمان کے خلاف بھرپور انٹیلی جنس کے بعد ہی ایکشن لیا جائے تاکہ عوام قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی کارروائی سے متاثر نہ ہوں۔