بھارت : اترپردیش میں 2 کم عمر لڑکیوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی

India

India

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کی ریاست اتر پردیش میں دو کم عمر لڑکیوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے الزام میں ایک شخص گرفتار اور چار مشتبہ ملزموں کی تلاش جاری ہے، سازش کے الزام میں دو پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔

اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی 14 اور 15 سال کی دونوں دلت لڑکیاں رشتے دار تھیں۔ منگل کی صبح دونوں گھر سے نکلی تھیں کہ لاپتہ ہوگئیں۔ گھر والوں کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کے لاپتہ ہوتے ہی پولیس کو اطلاع دی گئی لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔اگلی صبح دونوں لڑکیوں کی لاشیں گاوں کے ایک درخت سے لٹکتی ملیں۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ سے لڑکیوں کے ساتھ ذیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ایک شخص کو گرفتار اور چار مشتبہ افراد کی تلاش شروع کر دی ہے۔ بھارت میں خواتین خصوصا نچلی ذات کی خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات پہلے بھی رپورٹ ہوتے رہے ہیں۔