الیکشن کمیشن کا 5 سالہ اسٹرٹیجک پلان تیار، اہم فیصلے کیے جائینگے

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن کے 5 سالہ اسٹرٹیجک پلان میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران جوڈیشل افسران کے بجائے متبادل انتظامات کیلیے منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا الیکشن کمیشن کا 2018 کے عام انتخابات کے لیے مرتب کردہ سٹرٹیجک پلان بارے آئندہ ہفتے الیکشن کمیشن میں میڈیا کو بریفنگ دی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے 2014 تا 2018 کے پلان میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اور ریٹرننگ افسرا ن کا ماتحت عدلیہ کے جوڈیشل افسران کے بجائے متبادل انتظامات کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے اسٹرٹیجک پلان میں جغرافیائی سسٹم کے تحت حلقہ بندیاں مکمل کرنے ،آئندہ عام انتخابات میں ہر قیمت پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بائیو میٹرک سسٹم کا متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ آئندہ عام انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ میں اضافہ بھی پلان کا حصہ ہے۔

اسٹرٹیجک پلان میں پریذائڈنگ افسران کی تربیت بھی شامل ہے جس میں مئی 2013 کے انتخابات میں سامنے آنے والے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے پلان میں شامل کیا گیا ہے پریذائڈنگ افسران کی ملک بھر میں موثر تربیت کے انتظامات کا سلسلہ شروع کیا جائے گا جبکہ پلان میں یہ واضح کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کو مکمل خود مختاری کے ساتھ طے کرلیا جائے کے آئندہ عام انتخابات سے پہلے الیکشن کمیشن کو مالی طور پر بھی خود مختار ادارہ بنایا جائے اور اس کیلیے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی اور اسکے بعدکسی قسم کی مداخلت کو ہمیشہ کیلیے بندکیا جائے گا ان اہداف کے ساتھ مقرر کردہ پلان تیار کیا گیا ہے ۔