لاہور (جیوڈیسک) کرکٹر عمران فرحت کا ڈرائیونگ کے دوران موبائل سننے پر چالان ہوا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق عمران فرحت نے واپڈا ٹاوٴن کی خیابان جناح کا ٹریفک سگنل بھی توڑا۔
ٹریفک وارڈن نے عمران فرحت پر 500روپے جرمانہ کیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اکمل برادران بھی لاہور ٹریفک پولیس کے ہاتھوں چالان کٹوا چکے ہیں جبکہ عمر اکمل کو تو ٹریفک وارڈن سے جھڑپ پر حوالات کی سیر بھی کرنا پڑی تھی۔