سائبیریا میں اشعار سنا کر ریل کا مفت سفر کریں

Train

Train

ماسکو (جیوڈیسک) روس کی ریاست سائبیریا کے ایک شہر میں اطلاعات کے مطابق ان مسافروں کو زیرِ زمین چلنے والی میٹرو یا ریل سروس میں مفت سفر کرنے کی پیشکش ہوگی جو روس کے عظیم شاعر الیگزینڈر پوشکن کی کسی بھی نظم کے دو اشعار سنا سکیں۔

ایک ویب سائٹ کے مطابق مسافروں کو شعر سنا کر ریل میں مفت سفر کرنے کی پیشکش نووس بریسک شہر میں چھ جون کو کی جائے گی جو الیگزینڈر کا 215 واں یومِ پیدائش ہے۔ ریل میں مفت سفر کی پیشکش ان کی یومِ ولادت منانے کی مناسبت سے ہے۔

روسی زبان اور ادب کے فروغ کے لئے کام کرنی والی ایک غیر سرکاری تنظیم کی کارکن لاﺅدمیلا موناکوا نے کہا کہ اس دن اساتذہ، لائبریریئن، طلباء اور سکول کے بچے نووس بریسک کے ساتھ میٹرو سٹیشنوں کے اندر جانے والوں راستوں میں کھڑے ہونگے جو یہ چیک کریں گے کہ کیا مسافر اپنے پوشکن کو جانتے ہیں کہ نہیں۔ لاﺅدمیلا موناکوا کا کہنا تھا۔

کہ میٹرو سٹیشنوں کے اندر بھی مشاعرے منعقد کئے جائیں گے۔ اس تقریب کا انعقاد کرنے والی لاﺅدمیلا موناکوا کا کہنا ہے کہ میٹرو سٹیشنوں کے اندر بھی مشاعرے منعقد کئے جائیں گے۔ الیگزینڈر پوشکن کو روس کا قومی شاعر اور ملک کی جدید ادب کا بانی سمجھا جاتا ہے۔ ان کی شاعری روس میں نصاب کا مرکزی حصہ ہے۔ ملک میں بہت سی لائبریریاں اور گلیاں الیگزینڈر پوشکن کے نام پر ہیں اور نووس بریسک میں بھی کئی مقامات ان کے نام سے منسوب کئے گئے ہیں۔