پاک فوج ہر طرح کی جارحیت سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، آرمی چیف

Raheel Sharif

Raheel Sharif

کوئٹہ (جیوڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاک فوج قومی اتحاد کی علامت ہے اور ہر طرح کی جارحیت سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا۔ کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج قومی اتحاد کی علامت ہے اور ہر طرح کی جارحیت سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

پاک آرمی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ مختلف محاذوں پر دو مختلف قسم کے خطروں سے کامیابی سے نبرد آزما ہے۔ دنیا بھر میں افواج پاکستان کی قربانیوں کا احترام کیا جاتا ہے۔

آرمی چیف نے مستقبل کی قیادت پر زور دیا کہ وہ عالمی اور علاقائی تبدیلیوں سے آگاہ رہے اور پیشہ وارانہ تربیت پر توجہ دے ۔ اس سے پہلے آرمی چیف کی کوئٹہ آمد پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل نصیر خان جنجوعہ نے ان کا استقبال کیا۔