نرگس فخری بالی ووڈ کے بعد تامل فلم میں بھی آئٹم سانگ کریں گی

Nargis Fakhri

Nargis Fakhri

چنائے (جیوڈیسک) فلم ’’راک اسٹار‘‘ سے بالی وود میں قدم رکھنے والی اداکارہ نرگس فخری اب ایک تامل فلم کے آئٹم سانگ پر پرفارم کر کے ساؤتھ کے سینما پر بھی اپنی اداؤں کا جادو چلائیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 34 سالہ نرگس جو بالی ووڈ فلموں مدراس کیفے میں جان ابراہام اور ’’ میں تیرا ہیرو‘‘ورون دھون کے ساتھ مرکزی کردار نبھا چکی ہیں تامل فلم ساہسم میں معروف اداکار پرشانت کے ساتھ ایک آئٹم سانگ پر پرفارم کریں گی۔

اطلاعات کے مطابق اس گانے کی کوریو گرافی کے فرائض بھارت کے مایہ ناز کو ریوگرافر نبھائیں گے۔ فلم کے پروڈیوسر تھائیگرجان (Thiagarajan) کا کہنا ہے کہ نرگسی فخری 13 جون کو یہاں آئیں گی اور ہم کچھ دنوں تک اس گانے کی ریہرسل کریں گے جس کے بعد گانے کو عکس بند کیا جائے گا اس موقع پر نرگس اور فلم کے ہیرو پرشانت کے ساتھ 50 دوسرے ڈانسر بھی پرفارم کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق نرگس فخری جو ہالی ووڈ فلم ’’اسپائی‘‘ میں بھی کام کررہی ہیں ان دنوں امریکا ملیزا مک کارتھی ،جیسن سٹتھم ، روسی بریان اور جوڈلا کے ساتھ کی عکسبندی میں مصروف ہیں کا اس فلم کے متعلق کہنا ہے کہ پال فگ کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی فلم ’’اسپائی‘‘ میں میرا کردار ایک جاسوسہ کا ہے جو ایکشن سے بھر پور ہے اور میں اپنے حصے کا کام کافی حد تک مکمل کروا چکی ہوں۔