مغربی کنارہ (جیوڈیسک) اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے مغربی کنارے میں ایک خودکش حملہ آور کو دھماکہ خیز مواد سمیت گرفتار کر لیا۔
پولیس ترجمان مکی روزنفیلڈ نے بتایا کہ نابلوس میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر تعینات اہلکاروں نے ایک مشتبہ شخص کو دیکھ کر روکا اور اس کی تلاشی لی۔
مشتبہ شخص کے جسم کے ساتھ بارودی مواد والی بیلٹ بندھی ہوئی تھی۔ اہلکاروں نے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ نے اس کے جسم سے بندھا ہوا بیلٹ ناکارہ بنا دیا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق حملہ آور اسرائیلی فورسز کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔