کترینہ اور سلمان ایک بار پھر مداحوں کو محظوظ کریں گے

 Salman Khan,Katrina Kaif

Salman Khan,Katrina Kaif

ممبئی (جیوڈیسک) ایک دوسرے کے ساتھ کا فی عرصے سے نظر نہ آنے والے بالی ووڈ اداکارسلمان خان اور ان کی سابق گرل فرینڈ کترینہ کیف اب فلم کک میں آئٹم سانگ کے ساتھ بڑی سکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

دراصل ساجد خان کو اپنی فلم کے اس آئٹم سانگ کیلئے ایک اداکارہ کی ضرورت تھی جس پر طویل بحث و مباحثہ کے بعد ہدایتکار ساجد خان نے کترینہ کیف کو بہترین چوائس قرار دیا۔ یہ جوڑا دو سال قبل فلم اک تھا ٹائیگر میں ایک ساتھ نظر آیا تھا، اس کے بعد اب یہ دوسرا موقع ہو گا کہ کترینہ کیف سلمان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق گانے کی شوٹنگ جون کے وسط میں شروع ہو جائے گی۔