جاپان کی صنعتی پیداوار میں 2.5 فیصد کمی ریکارڈ

Japan

Japan

ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپان کی صنعتی پیداوار میں 2.5 فیصد کمی آ گئی جبکہ مہنگائی میں 3.2 فیصد اضافہ ہوا۔ جاپان کی وزارت کامرس کی طرف سے جار ی کردہ ماہ اپریل کی معاشی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپریل میں جاپان کی صنعتی پیداوار میں 2.5 فیصد کمی آئی۔ جس میں مارچ میں 0.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

وزارت کے مطابق اپریل میں صنعتی پیداوار تقریباً فلیٹ رہی ہے جبکہ فیکٹری پیداوار میں ڈھائی فیصد کمی آئی۔ اس عرصہ میں ریٹیل سیلز مستحکم رہی۔ رپورٹ کے مطابق مئی میں فیکٹری پروڈکشنز میں 1.7 فیصد اضافہ ہوا جس میں جون میں 2 فیصد تک کمی آنے کا احتمال ہے۔

اپریل میں تازہ پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں 3.2 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ہاؤس ہولڈ سپینڈ ینگز میں 4.6 فیصد کمی آئی۔ اپریل میں جاپان میں بیروزگاروں کی شرح بدستور 3.6 فیصد پر برقرار رہی۔