اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک میں بجلی کی طلب میں اضافے کے باعث شارٹ فال تین ہزار میگاواٹ ہو گیا۔ شہری و دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔
وزارت پانی و بجلی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار تیرہ ہزار دو سو میگا واٹ ہے، بجلی کی طلب سولہ ہزار دو سو میگاواٹ ہے۔
ہائیڈل پاور پلانٹس سے 4820، تھرمل 1890، آئی پی پیز سے 6490 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ شہروں اور دیہی علاقوں میں چھ سے آٹھ گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔