اسپین: دہشت گردی میں ملوث سعودی کو 8 برس قید

Spain

Spain

میڈرڈ (جیوڈیسک) اسپین کی ایک فوجداری عدالت نے دہشت گردی میں ملوث اور شدت پسند تنظیم القاعدہ سے تعلق کی پاداش میں ایک سعودی شہری کو 8 سال قید کی سزا کا حکم دے دیا۔ سعودی شہری مضر حسین المالکی پر الزام تھا کہ وہ اسپین میں رہتے ہوئے انٹرنیٹ کے ذریعے دہشت گردی اور انتہا پسندی کی ترغیب بھی دیتا رہا ہے۔

عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ المالکی کا دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے تعلق ثابت ہوا ہے بلکہ وہ خود بھی دہشت گردی کی کئی کارروائیوں میں براہ راست ملوث رہا ہے۔ اسکے قبضے سے دہشت گردی پر اکسانے والا مواد بھی ملا ہے۔

عدالت کے مطابق ملزم نے سابق امریکی صدور جارج بش اول، جارج بش دوم، سابق ہسپانوی وزیر اعظم خوسے ماریا اور سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کو بھی اپنی ہٹ لسٹ میں شامل کر رکھا تھا۔