فورڈ کی گاڑیوں میں خرابی، چودہ لاکھ گاڑیاں واپس طلب

Ford Cars

Ford Cars

نیویارک (جیوڈیسک) فورڈ کی جانب سے جاری کئے جانے والے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسکیپ اور مرکری ماڈل کی گاڑیوں کے پاور سٹیئرنگ سسٹم میں خرابی کی شکایات ملی تھیں۔

کار ساز ادارے کے مطابق اس نقص کی وجہ سے کم رفتار پر بھی حادثے کا خطرہ بہت بڑھ جاتا ہے۔ گزشتہ برسوں کے دوران فورڈ کی جانب سے گاڑیاں واپس طلب کرنے کے واقعات میں کافی اضافہ ہوا ہے۔

فورڈ کا حریف ادارہ جنرل موٹرز سال رواں کے دوران اب تک مختلف تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے اپنی 16 ملین گاڑیاں واپس منگوا چکا ہے۔