سوناکشی سنہا کی نئی فلم ہالی ڈے چھ جون کو ریلیز ہو گی

Sonakshi Sinha

Sonakshi Sinha

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا خواتین کے موضوع پر بنی نئی فلم میں مرکزی کردار کریں گی۔

بالی وڈ حسینہ سوناکشی نے بتایا کہ ان کی نئی فلم خواتین کے مسائل پر بنی ہے۔ لٹیرا کے بعد اس فلم کا کردار ان کے لیے بڑا چیلنج ہے جسے وہ بخوبی نبھائیں گی۔

اداکارہ نے فلم کی کہانی کے بارے میں کچھ بھی بتانے سے گریز کیا۔ سوناکشی اور اکشے کمار کی فلم ہالی ڈے چھ جون کو ریلیز ہو رہی ہے۔