عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی لیکن آمریت کا راستہ روکنے کی وجہ سے خاموش ہیں، آصف زرداری

Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

نوشہرہ (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کا انہیں بھی علم ہے لیکن وہ آمریت کا راستہ روکنے کے لئے خاموش ہیں۔

نوشہرہ میں پیپلز پارٹی کے رہنما طارق خان خٹک کی رہائش گاہ پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کے دوران آصف زرداری نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے آمریت کے خلاف آواز بلند کی اور ملک میں جمہوریت کے لئے موت کو گلے لگایا۔ ان ہی ک خون کے بدلے آج ملک میں جمہوریت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جمہوریت کا تسلسل اور استحکام چاہتے ہیں، اسی لئے پیپلز پارٹی نے گزشتہ عام انتخابات کے نتائج تسلیم کئے کہ ملک کی ایک ڈکٹیٹر سے جان چھوٹی تو پھر دوسرا آمر نہ آ جائے۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین کا کہنا تھا کہ ہم خیبرپختونخوا میں سوات جیسے حالات نہیں چاہتے بلکہ صوبے اور ملک میں امن کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اختلافات اپنی جگہ لیکن پیپلز پارٹی کے کارکن خیبر پختونخوا کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں اور اس کے ساتھ ہی اپنی جماعت کو بھی مضبوط بنائیں۔