نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے حالات زندگی تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کی مخالفت کی ہے۔ ریاست گجرات اور مدھیا پردیش میں بی جے پی کی حکومتوں نے اسکولوں کے تعلیمی نصاب میں وزیراعظم نریندر مودی کے حالاتِ زندگی شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
تاہم نریندرمودی اس فیصلے کے خلاف ہیں، ان کا کہناہے کہ زندہ لوگوں کے حالاتِ زندگی تعلیمی نصاب میں شامل نہیں ہونے چاہئیں۔ نریندر مودی کا کہنا ہے کہ بھارت کی تاریخ عظیم لوگوں سے مالا مال ہے، نوجوان ذہنوں کو ان عظیم شخصیات کے متعلق آگاہی فراہم کرنی چاہیے۔