اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی کسی تقریر میں کشمیر کا ذکر تک نہیں کیا، وہ مودی سے ملاقات کرتے تو بنی گالہ کی سڑک بنانے کا مطالبہ کرتے۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ کو اپنے جلسوں میں بھی کشمیر یاد نہیں رہتا۔
عمران خان نریندر مودی سے ملاقات کرتے تو اپنی رہائش گاہ کو جانے والی سڑک کی تعمیر کا مطالبہ کرتے۔ عمران خان کو معلوم نہیں قومی سیاست کسے کہتے ہیں۔
سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کو صرف چار حلقوں کا بخار چڑھا رہتا ہے۔ وہ ظہور پیلس اور کینیڈین بازی گر کے محتاج اور شیخ رشید کے شاگرد بن چکے ہیں۔ ان کا سیاسی انجام بھی شیخ رشید جیسا ہی ہو گا۔