کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈپٹی کمشنر کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجہ میں ڈپٹی کمشنر کے 2 گارڈز زخمی ہو گئے، فائرنگ کے واقعے میں ڈپٹی کمشنر محفوظ رہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کورنگی میں ناصر جمپ کے قریب ڈپٹی کمشنر کی گاڑی پر کی گئی جس کے نتیجہ میں 2 گارڈزخمی ہو ئے جنہیں طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ کمشنر کراچی شعیب صدیقی نے تصدیق کی ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ڈپٹی کمشنر محفوظ رہے اور وہ خیریت سے ہیں۔