حکومت امن و امان کے قیام میں بلکل ناکام نظر آ رہی ہے۔ علامہ ساجد علی نقوی

Gujarat

Gujarat

گجرات: ملکی حالات روز بروز ابتر سے ابتر ہوتے جا رہے ہیں اور حکومت امن و امان کے قیام میں بلکل ناکام نظر آ رہی ہے ، ہر طرف دہشت گردی کا دور دورہ ہے ، ان خیالات کا اظہار قائد ملت تشیع علامہ ساجدعلی نقوی نے گزشتہ روز لنڈ پور میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ حکومت نے اب تک جو بھی وعدے کیے ہیں ، وہ پورے نہیں ہو سکے ، دہشت گردی اور بیروزگاری سے عوام تنگ ہیں۔

گجرات میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث افراد کی گرفتاری کے حوالہ سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس پہلے بھی گرفتاریاں ہوئیں ہیں ، کچھ افراد نے اقبال جرم بھی کیے ہیں ، مگر ان کا کیا بنا ، آج تک پتہ نہیں چل سکا ، دہشت گردی اور لاقانونیت پر صرف اسی صورت میں قابو پایا جا سکتا ہے جب دہشت گردوں کو سز ا ملے ، انہوں نے کہا کہ آج تک جتنے افراد بھی گرفتار ہوئے ہیں ، انہیں کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ، اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی پیش رفت سامنے آئی ہے ، یہ حکومتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، اس موقع پر صدر شیعہ علمائے کونسل سید الطاف عباس کاظمی ، وقار الحسن ہیرا ، سید فصیح شاہ و دیگر بھی موجود تھے۔